الیکشن کیلئے 9 ارب روپے نہیں مگر سیاسی داؤ پیج کیلئے کھربوں کا بجٹ مختص
وفاقی حکومت نے مالی بحران کی وجہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے فراہم نہیں کیے مگر مفت آٹا اسکیم کے لیے 73 ارب، پی ایس او کے لیے 27 ارب اور یوتھ اسکیم کے لیے 150 ارب روپے دے دیئے گئے
وفاقی حکومت نے مالی بحران کی وجہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 9 اعشاریہ 3 ارب روپے کی فراہمی سے انکار کیا تاہم حیرت انگیز طور پر پی ایس او کو 27 ارب روپے جبکہ یوتھ پروگرام کے لیے 150 ارب روپے مختص کردیئے گئے۔
وفاقی حکومت نے رواں ہفتے پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے 27 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور کی جبکہ 73 ارب روپے مفت آٹے کی تقسیم کے لیے بھی مختص کیے گئے تاہم دو صوبوں میں عام انتخابات کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے حکومت فراہم نہیں کر پارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی نے ای سی پی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے شرکاء کو بتایا کہ موجودہ مالی بحران کی وجہ سے صوبوں میں عام انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ نہیں فراہم کی جا سکتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 9 ارب تیس کروڑ روپے کی اضافی گرانڈ کا مطالبہ کیا تھا جسے حکومت نے مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیا گیا اضافی فنڈ رواں مالی سال کے ٹوتل بجٹ 11 ہزار 200 ارب روپے کا صفر اعشاریہ زیرو ایک فیصد بنتا ہے ۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے کی فراہمی سے معذوری ظاہر کرنے والی حکومت نے حیرت انگیز طور پر رواں ہفتے پی ایس او کو 27 ارب روپے کی اضافی گرانڈ فراہم کی۔
وزیراعظم نے دونوں صوبوں میں مفت آٹا تقسیم کی مہم بھی شروع کی ہے جس کے لیے 73 ارب روپے اضافی اخراجات آئیں گے جبکہ یہ اسکیم بجٹ میں شامل بھی نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیے
سابق وزیراعظم عمران خان کا فول پروف سیکیورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
صحافی شہباز رانا نے مفت آٹا تقسیم کے فیصلے کو ایک سیاسی فیصلہ سمجھتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے مالی بحران اور آئی ایم ایف کی شرائط کا بہانا بنایا جاتا ہے مگر مفت آتے کے لیے 73 ارب فراہم کردیئے جاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ اسکیم لاؤنج کرنے کا اعلان کیا جس کے لیے 150 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا تاہم مالی بحران اس پروگرام میں آڑے نہیں ائے گا۔