سابق صدر آصف زرداری کی سرجری ؛ بلاول اور فریال تالپور دبئی روانہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رات گئے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنے والد آصف زرداری کی عیادت کریں گے، سابق صدر کی ہمشیرہ اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی دبئی میں موجود ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اچانک متحدہ عرب امارات روزنہ ہوگئے، ان کے ہمراہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی اہلکار بھی دبئی گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی کا عملہ بھی موجود ہے ۔

یہ نھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل سے خصوصی طیارے میں دبئی روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے، ان کا دبئی میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین اتوار اور پیر کی درمیانی شب خصوصی طیارے سے دبئی روانہ ہوگئے جہاں ان کے والد آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر پاکستان کی ہمشیرہ فریال ٹاپلور بھی دبئی پہنچ گئی ہیں۔ سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی ان کے ہمراہ یو اے ای  گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اور آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی دبئی میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل آصف علی زرداری کی سرجری کی گئی ہےجس کے بعد ان کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے ۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال ہی میں گزارے، اب اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

متعلقہ تحاریر