سپریم کورٹ میں پنجاب اور کےپی میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی پر سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ آج دوپہر دو بجے سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سابق صدر آصف زرداری کی سرجری ؛ بلاول اور فریال تالپور دبئی روانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی بطور پارٹی ، اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان ، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

کیس کی سماعت کے لیے جو بینچ تشکیل دیا گیا اس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل سمیت جسٹس امین الدین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اور اب اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کے وکلاء بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی خان کو سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ اور انہیں دو بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

درخواستوں میں تحریک انصاف کی جانب سے جو سوالات اٹھائے گئے تھے ان میں کہا گیا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے حکم کی حکم عدولی کرسکتی ہے۔

سوال اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے جو نکات کو جواز بنا کر انتخابات ملتوی کیے ہیں کیا ان نکات کو آئینی قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی سوال اٹھایا گیا تھا کہ 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کا جو آئینی تقاضہ ہے کیا الیکشن کمیشن آف پاکستان خود سے اس کی انٹرپٹیشن کرسکتا ہے۔ کہ انتخابات کب کرائے جانے ہیں۔

متعلقہ تحاریر