نون لیگی جلسہ چھوڑ کر بریانی اور کولڈ ڈرنک پر ٹوٹ پڑے

سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے جلسے کے دوران نون لیگی کارکنان نے بیرانی اور کولڈ ڈرنک پر دھاوا بول دیا جبکہ جلسے میں شریک افراد نے زبردستی لائے جانے کا دعویٰ بھی کیا

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این) کے قصور جلسے میں شریک افراد بریانی اور کولڈ ڈرنک لوٹنے میں مصروف نظر آئے جبکہ تحریک انصاف نے مذکورہ جلسے کو مکمل ناکام قرار دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے منسلک پروڈیوسر مغیث علی ایک ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں نون لیگی کارکنان بریانی اور کولڈ ڈرنک لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 29 اپریل تک ملتوی

مغیث علی نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ نون کے قصور جلسے کے دوران لیگی کارکنان بریانی پر ٹوٹ پڑے جبکہ کولڈ ڈرنک کی بوتلیں بھی لوٹیں گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ میں نون لیگ کے جلسے کی وڈیو شیئر کی گئی جس میں لیگی کارکنان بریانی کی چھینا جھپٹی میں ملوث نظر آئے۔

پی ٹی آئی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن کے ناکام جلسے کی حقیقت ہے ۔ وڈیو کے کیپشن میں نون لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا گیا کہ بریانی کی روایت برقرار۔

ایک ٹوئٹر صسرف نے کہا کہ صاف سی بات ہے کہ یہ لوگ مریم کو سُننے نہیں بلکہ بریانی کھانے آئے تھے اور جب لوگوں کو بتایا جائے کہ کرسیوں پر بِٹھا کر افطاری کروائیں گے تو لوگ کہاں رکتے ہیں پھر، مریم کی تقریر کے دوران یہ ویڈیو ساری کہانی کھول رہی ہے۔

ایکپریس نیوز سے منسلک شاید سلطان لک نامی ایک اور پروڈیوسر ٹوئٹر پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں جلسے میں شریک افراد کہہ رہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کے حامی ہیں، ہمیں یہ زبردستی لایا گیا ہے۔

ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ نون لیگ نے ہمارے علاقے میں لوگوں کو جلسے میں شرکت کے لیے پیسے دیئے ہیں جوکہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔

متعلقہ تحاریر