سپریم کورٹ: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ 5رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار

جسٹس فائزعیسیٰ کے فیصلے میں ازخودنوٹس کا اختیاراستعمال کیا گیا، ازخونوٹس  صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں، فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کومسترد کیا جاتا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سرکلر جاری کردیا، پنجاب ، کے پی الیکشن سے متعلق کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکم نامہ بھی جاری

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184/3 کے مقدمات پر سرکلر جاری کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حافط قرآن کے 20 اضافی نمبروں کیس میں دیے گئے فیصلے کو 5 رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

رجسٹرارسپریم کورٹ   کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی  طرف سے لیے گئے ازخود نوٹس کو پانچ رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہمارا مطالبہ سپریم کورٹ کا بینچ نہیں بلکہ 90 روز میں انتخابات کا ہے، عمران خان

سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہاگیا ہے کہ  جسٹس فائزعیسیٰ کے فیصلے میں ازخودنوٹس کا اختیاراستعمال کیا گیا۔

سرکلر میں مزید کہاگیا ہے کہ اس انداز میں بینچ کا ازخود نوٹس  لینا پانچ رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی  ہے۔سرکلر میں کہااگیا ہے کہ ازخونوٹس  صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں، فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کومسترد کیا جاتا ہے۔

دریں اثنا پنجاب اور کے پی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں  گزشتہ روز سماعت کا حکم نامہ  بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ  جسٹس امین الدین نے سماعت سے معذرت کی۔

 بینچ کے تین ارکان  نے جسٹس امین الدین کے موقف سے اختلاف کیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے مطابق سماعت جاری رکھی جا سکتی ہے  جبکہ جسٹس مندوخیل   نے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہے۔

متعلقہ تحاریر