عوام کو بجلی کا زوردار جھٹکا؛ فی یونٹ ساڑھے 3 روپے مہنگا، 335ارب روپے اضافی کمائی
نیپرا نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کرنے کی منظوری دے دی، حکومتی اقدام سے عوام کی جیبوں سے 335 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون تک بجلی مزید 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کے حکومتی فیصلے کی تصدیق کردی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
حکومت نے جون تک بجلی مزید 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیز پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
ملک گیر بجلی کے بلیک آؤٹ کا ذمہ دار کون؟ نیپرا کی انکوائری رپورٹ جاری
روز بروز بڑھتی مہنگائی سے پریشان حال عوام کے لیے ایک بری خبر آگئی ہے۔ حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے عوام پر 335 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام کو بجلی کے ایک زرودارجھٹکا لگا دیا ہے۔ حکومت نے بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔
فیصلے سے نیپرا نے بجلی صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
نیپرا کے فیصلے سے اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو صنعتی کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
حکومتی فیصلے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذریعے اس سال جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی۔
آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔ عوام کا شکوہ ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی اجیرن کررکھی ہے اور ایسے میں بجلی مہنگی ہونے سے ان کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔