فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی

عام تاثر یہ ہے کہ ان کی رخصتی وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا کے مختلف محاذوں پر 'بیانیہ کی جنگ' جیتنے میں ناکامی پر ہوئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد حسین نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دوسرے روز اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

خیال رہے کہ مئی 2022 میں فہد حسین کو وفاقی وزیر کے عہدے کے ساتھ “پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک کمیونیکیشن” پر وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

عمران خان کی پالیسیز نے ملک کو معاشی دلدل میں پھنسایا، وزیراعظم شہباز شریف

توشہ خانہ کیس؛ اسلام اباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواست پر نیب کو نوٹس

خیال کیا جاتا ہے کہ فہد حسین کو سوشل اور الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر حکومت نواز بیانیہ ترتیب دینے کا بنیادی کام سونپا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اپنی تقرری سے قبل فہد حسین اسلام آباد میں ڈان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور ایکسپریس گروپ کے سینئر ایڈیٹر کے طور پر کام کررہے تھے۔ فواد حسین ایکسپریس ٹی وی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوز اور دی ایکسپریس ٹریبیون میں ایگزیکٹو ایڈیٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ وہ کئی دیگر پبلیکیشنز کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

فہد حسین کے استعفیٰ کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ تاہم عام تاثر یہ ہے کہ ان کی رخصتی وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا کے مختلف محاذوں پر ‘بیانیہ کی جنگ’ جیتنے میں ناکامی پر ہوئی ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت کو کئی محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، مثال کے طور پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیکیورٹی بھی شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر