الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر میں پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواران کی نئی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہوگی ، جبکہ کاغزات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں عام انتخابات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

میرے دادا کی یاد میں سندھ کے جانوروں اور انسانوں کو عزت دی جائے، ذوالفقار جونیئر

ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا

ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہوگی ، جبکہ الیکشن ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواران کی نئی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہوگی ، جبکہ کاغزات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابات نشانات 20 اپریل کو فراہم کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا ، اور اس حوالے سے پنجاب میں انتخابات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی پہلے ہی جمع کرائے جاچکے ہیں جن کے خلاف اپیلوں پر فیصلے 10 اپریل تک کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق پولنگ کی تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ تمام ریٹرننگ افسران اپنے اپنے عہدوں پر بحال ہو چکے ہیں۔

ای سی پی کے فیصلے کے مطابق تمام ریٹرننگ افسران کل ہی سے اپنے کام سرانجام دینا شروع کردیں گے۔

یاد رہے کہ 22 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات موخر کرتے ہوئے انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، اور اپنا تمام شیڈول واپس لے لیا تھا۔

متعلقہ تحاریر