وزیر مملکت مصدق ملک نے ملکی مسائل کی ذمہ داری سپریم کورٹ پر ڈال دی
وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ حالیہ مسائل کی ذمہ دار عدالت پر بھی عائد ہوتی ہے سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے دیئے گئے حکم پر پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی
وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے دیئے گئے حکم پر پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی۔
کراچی میں پی ایس او ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے الیکشن کے فیصلے پر پالیمنٹ میں غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر میں پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
مصدق ملک نے کہا کہ حالیہ مسائل کی کچھ ذمے داری سپریم کورٹ پر بھی ہے، کس جج کا فیصلہ مانا جائے؟۔ ایک بینچ تو بن نہیں پارہا، ایک فل کورٹ بنانے میں کیا حرج تھا؟۔
انہوں نے کہا کہ آئین صرف پنجاب کے لیے تھا ؟ ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے الیکشن کا فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا؟ ۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس ادارے کا تقدس برقرار رہے، کوئی ایک ادارہ اس ملک میں نہیں رہ گیے جس پر تحریک نہ چلاوائی ہو۔
توانائی بحران سے متعلق انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل کی خریداری کا معاہدہ اس ماہ ہوجائگا، اس حوالے سے روسی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایران سے تیل کی اسمگلنگ بڑھنے پر چھان بین کرینگے، متعلقہ اداروں کو تیل کی اسمگلنگ پر قابو پانے کا کہا جائے گا جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کی سستے پیٹرول کے لیے تجاویز کو زیر غور لایا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیے
ایم ڈی سوئی سدرن کیخلاف 62 کروڑ کے اثاثے چھپانے کی تحقیقات شروع
وزیر مملکت برائے توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اب 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیس سپلائی کا مسئلہ حل کرنے آئے ہیں، شہر میں سحری و افطار کے وقت گیس فراہمی میں کوتاہی سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ لوگوں کوگیس کے بل جمع کرانے سے نہ روکیں۔