نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے چینل 24 اور سٹی 42 کے اشتہارات کے ریٹ کس طرح بڑھائے گئے

وزارت اطلاعات و نشریات نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ٹی وی چینل 24 نیوز کو "اے" کیٹیگری میں شامل کرلیا جس کے بعد ان کے چینلز کو فی منٹ ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ٹی وی چینل 24 نیوز کو "اے” کیٹیگری میں شامل کرتے ہوئے اشتہارات کے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ٹی وی چینل 24 کے لیے حکومتی اشتہاری ٹیرف بڑھا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی وقاص نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیکس چوری اور کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعلامیہ کے مطابق 5 جنوری 2023 کو ہونے والے ریٹ فکسیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں کی تعمیل میں، نیوز چینلز کے لیے سرکاری اشتہارات کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے چینل 24 کے سرکاری اشتہاری نرخوں پر نظر ثانی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور چینل کو اے کیٹیگری میں شامل کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کے چینل 24 کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی منٹ ادا کیے جائیں گے نئے نرخ  فوری طور پر لاگو ہوں گے۔

واضح رہے کہ بزنس ریکارڈر سے منسلک صحافی وقاص نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کے ٹی وی چینل ٹونئٹی فور نیوز کے لیے  سرکاری اشتہارات کے نرخو ں  میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

صحافی وقاص کے مطابق حکومت نے "24 نیوز ” کو اشتہارات کی مد 45 فیصد زائد ادائیگیاں کی، محسن رضا نقوی کے ٹی وی چینل کو ٹاپ ٹین  ٹی وی چینلز  کے نرخ کے مطابق پیسے ملے گے ۔

صحافی نے اپنے ٹوئٹر تھریڈ  میں ایک چارٹ کا عکس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نیوز اور سٹی 42  ٹاپ ریٹڈ ٹی وی چینلز میں بھی نہیں مگر انہیں بھی سرکاری اشتہار  ٹاپ ٹین کے ریٹ پر ملے گے۔

متعلقہ تحاریر