قومی سلامتی کمیٹی کا ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے قومی معاملات میں کسی کے دباؤ میں انے آنے کا اعلان کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا

قومی سلامتی کمیٹی نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ این ایس سی نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء، سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں تینوں سروسز چیفس بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس فائل کردیا گیا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے، قومی معاملات پر کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا عزم ظاہر کیا۔

این ایس سی میٹنگ کے شرکاء نے ملک میں شرپسندی کے خلاف جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا، شرکاء اجلاس نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے قومی معاملات پر کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملکی استحکام کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ دی جس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات اور دوست ممالک کے وعدوں سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

متعلقہ تحاریر