الیکشن کمیشن کا کےپی اور پنجاب کے انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کا فیصلہ

ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں صوبوں میں 1784 آپریٹرز کو رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کی ٹریننگ دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے دوران رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں صوبوں کے آپریٹرز کو آر ایم ایس کی تربیت فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا تھا۔

ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں صوبوں میں 1784 آپریٹرز کو رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کی ٹریننگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

مشتاق یوسفزئی کا گورنر کے پی کے پر ٹرانسفر پوسٹنگ سے پیسہ بنانے کا الزام

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 1324 آر ایم ایس آپریٹرز کو تربیت دی جائے گی، جب کہ کےپی میں 460 آر ایم ایس آپریٹرز کو تربیت دی جائے گی۔

مختلف میڈیا چینلز نے اپنے الیکشن کمیشن کے ذرائع سے رپورٹ کیا ہےکہ ٹریننگ کا آغاز 10 اپریل سے کیا جائے گا اور یہ دو روزہ مشق ہوگی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے 3 اپریل کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، پنجاب پولیس نے پنجاب میں 14 مئی کے انتخابات کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

پنجاب پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق صوبے میں انتخابات کی سیکورٹی کے لیے 4 لاکھ پولیس اہلکار فراہم نہیں کرسکتی۔ تاہم ایک لاکھ پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس، پنجاب کانسٹیبلری، ایس پی یو، پی ایچ پی اور انڈر ٹریننگ اہلکار پول ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب پولیس کو 10 اپریل تک سیکیورٹی پلان فراہم کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر