الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

چیف کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خط کی ایک ایک کاپی چیئرمین سینیٹ ، سیکریٹری الیکشن کمیشن ، سیکریٹری بلدیات ، سیکریٹری پارلیمانی افیئرز کو ارسال کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے لیے خط لکھا دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو لکھے گئے خط میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

ایوان بالا نے پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کروانے کی قرارداد منظور کرلی

روزنامہ ڈان نے حکومت کی ناکامیوں کا کچھا چٹھا کھول دیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے گئے خط میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار مانگ لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کی جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط کی ایک ایک کاپی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے سیکریٹری پارلیمانی افیئرز اور بلدیات کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی خصوصی مراسلے ارسال کیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر نے ہائی کورٹس کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین کی جو شقیں 57 ون اور 58 جو صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار رکھتا ہے اس میں ترمیم کرکے یہ اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ طے کرنے دیا جائے کہ کون سا ماحول سازگار ہے، جس کے تحت انتخابات کا انتعقاد ممکن بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ حکومت الیکشن ایکٹ 57 ون اور 58 میں ترمیم سے متعلق مسودہ تیار کررہی ہے اور یہ ایکٹ کسی بھی وقت قومی اسمبلی میں پیش کیاجاسکتا ہے۔ تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر