جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 90 دن میں الیکشن سے متعلق سوالات گول کرگئے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ ہاؤس سے پیدل روانگی کی مکمل وڈیو سامنے آگئی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئین کی 50ویں سالگرہ پر قومی اسمبلی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر کئی اہم سوالات کے جواب دیے بغیر خاموشی سے روانہ ہوگئے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ ہاؤس سے پیدل روانگی کی مکمل وڈیو سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیے
میمو گیٹ اسکینڈل کے اہم کردار پارلیمان کی چھت تلے ایک ساتھ بیٹھ گئے
جسٹس فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت اپنے برادر ججز کے لیے منفی پیغام
وڈیو میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو پارلیمنٹ ہاؤس سے نکل کر چہل قدمی کرتے ہوئے باہر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے قومی اسمبلی میں ہونے والی سیاسی تقریروں، سپریم کورٹ پر عائد کردہ الزمات اور چیف جسٹس پر تنقید،اسمبلی ٹوٹنے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانے کے آئینی مطالبے،سپریم کورٹ میں موجود تقسیم اور چیف جسٹس کی جانب سےانہیں تنہا کیے جانے سے متعلق سوالات کیے ۔
پوری ویڈیو سامنے آگئی، فیصلہ آپ اب خود کریں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب سے 90 روز میں انتخابات کرانے بار سوالات ہوئے لیکن کوئی جواب نہ دیا، پارلیمنٹ کے سیاسی اکٹھ میں انہوں نے تقریر کی اور سیاسی تقریریں بھی سنیں جس کی وہ وضاحت کرتے رہے۔۔!!! pic.twitter.com/GflWZKowoH
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 10, 2023
تاہم جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کسی سوال کا جواب دیے بغیر مسکرائے ہوئے چلتے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطےسے باہر نکل گئے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے پارلیمنٹ کی دعوت پر گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔