پارٹی مخالف بیانات دینے پر لطیف کھوسہ پیپلز لائرز فورم کی صدارت سے فارغ
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے پارٹی پر بے تحاشا تنقید اور مخالفانہ بیانات دینے پر پیپلز لائرز فورم (پی ایل ایف) کے صدر لطیف کھوسہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نیئر بخاری کو قائم مقام صدر نامزد کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے پیپلزلائرزفورم (پی ایل ایف) کے صدر لطیف کھوسہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ یہ اقدام ان کو متعدد نوٹسز دینے کا عمل میں لایا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے پارٹی پر بے تحاشا تنقید اور مخالفانہ بیانات دینے پر پیپلز لائرز فورم (پی ایل ایف) کے صدر لطیف کھوسہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نیئر بخاری کو قائم مقام صدر نامزد کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست مسترد
لطیف کھوسہ حکومتی اورپارٹی پالیسیوں پرمسلسل تنقید کررہےتھے۔ ذرائع کےمطابق لطیف کھوسہ تحریک انصاف کے خلاف اقدامات پر تنقید کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی کمیٹی کی جانب سے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کو کئی بار پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے روکا گیا تاہم وہ ہدایات کو نظر انداز کررہے تھے۔
یاد رہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ کسی بھی طریقے سے الیکشن ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہوں، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں ایسا نہ ہو کہ ہارنے والا کہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ معروف قانون دان لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گورنر پنجاب بھی رہے ہیں جبکہ پی پی نے انہیں اٹارنی جنرل کا عہدہ بھی تضویض کیا تھا۔