صحافتی تنظیم ایمنڈ نے پیمرا کے اقدامات کو آمرانہ سوچ کی عکاسی قرار دے دیا

ایمنڈ کے صدر سینئر صحافی اظہر عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کی طرف سے آزادی اظہار کو روکنے کی جان بوجھ کر کوششیں کی جارہی ہیں، پیمرا تواتر سے ٹی وی چینلز کو ہراساں کررہا ہے

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز(ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے بم دھماکے، فائرنگ اور ناخوشگوار واقعات کی کوریج پر پابندی کو آمرانہ قدم قرار دے دیا۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز(ایمنڈ) نے پیمرا کی جانب سے دھماکوں، فائرنگ اور ناخوشگوار واقعے کی کوریج پر عائد پابندی کو غیر قانونی اور آمرانہ سوچ کا عکاس قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پیمرا کی عمران خان کی کوریج پر پابندی سے لاتعلقی نے کئی سوالات اٹھا دیئے 

صدر، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز اظہر عباس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم، آپ کی حکومت کی طرف سے آزادی اظہار کو روکنے کی جان بوجھ کر کوششیں کی جارہی ہیں۔

اظہر عباس نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ہمارے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں، آپ اسی کتاب میں درج آزادی اظہار کا حق چھین رہے ہیں۔

سینئر صحافی و مصنف نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کا اعلامیہ بھی شیئر کیا جس میں پیمرا کی پابندیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

ایمنڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  نے کہا کہ پیمرا تواتر کے ساتھ ٹی وی چینلو کو ہراساں کرنے اور دباؤ میں لانے کے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔

ایڈیٹرز کی تنظیم کے مطابق اظہاروجوہ کے غیر ضروری نوٹسر کیبل آپریٹرز کے زریعے نشریات میں خلل ڈالنے اور مختلف عدالتی احکامات کی غلط تشریح کی آڑ میں ٹی وی چینلز پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پیمرا نے عمران خان کی لائیو اور ریکارڈ شدہ تقاریر پابندی عائد کردی

ایمنڈ نے کہا سیاسی رہنماؤں کی تقاریر نشر کرنے پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ پابندیوں اور عوامی اجتماعات کی کوریج روکنے کے احکامات کے بعد اب دھماکوں، فائرنگ اور نا خوشگوار واقعات کی کور پیج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جو سراسر بد نیتی اور قانون کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے

ایمنڈ نے کہا کہ پیمرا ریگولیٹ کرنے کے بجائے ڈکٹیٹ کرنے کی روش پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد چینلو کوحقائق دکھانے سے روکنا، اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنا اور عوام کو حق معلومات سے محروم کرنا ہے۔ جس کی ایمنڈ بھر پور مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ تحاریر