کراچی کی آبادی کم دکھانے کے منصوبے میں ایم کیو ایم شامل ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کی آبادی کم دکھا کر اس کی مزید 2 قومی اسمبلی کی نشستیں کم کی جائیں گی اور اس گھناؤنے منصوبے میں ایم کیو ایم پاکستان شامل ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھانے کے منصوبے میں شامل ہے ۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مردم شماری میں کراچی کے آبادی کو کم دکھانے کے گھناؤنے منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے انتخابات کے لیے فنڈز کا معاملہ: سپریم کورٹ نے سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ کردی

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 95 فیصد مردم شماری مکمل ہونے کے بعد جس پر 45 ارب روپے لگ گئے شہری سندھ اور خصوصاً کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھا دی گئ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی مردم شمار کے نتیجے میں کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہو سکتا ہے، کراچی کے لوگ ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری میں کراچی اور حیدر اباد کی آبادی میں صرف 29 افراد کا فرق باقی رہ گیا ہے ۔ شہر قائد کی ابادی ایک کروڑ 39 لاکھ اور حیدرآباد کی آبادی ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد شمار کی گئی ہے ۔

مردم شماری کے مطابق کراچی کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 39 لاکھ شمار ہوئی ہے جو نامکمل ہے جبکہ حیدرآباد ڈویژن ایک کروڑ 10لاکھ، لاڑکانہ ڈویژن 71 لاکھ اور میرپور خاص ڈویژن کی آبادی 46 لاکھ سے زائد شمار کی گئی۔

متعلقہ تحاریر