اسحاق ڈار نے چینی بینک سے 300 ملین ڈالر ملنے کی نوید سنادی

وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی سی بی سی کی جانب سے 300 ملین ڈالر کی قسط آج اسٹیٹ بینک کو موصول ہو جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا

وفاقی وزیر خزانہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی بینک آئی سی بی سی کے منظور شدہ ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی آخری قسط آج موصول ہوجائے گی۔

وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی سی بی سی کی جانب سے 300 ملین ڈالر کی قسط آج اسٹیٹ بینک کو موصول ہو جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، سربراہ آئی ایم ایف: امارات کی مالی معاونت کی یقین دہانی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چینی کمرشل بنک سے 30 کروڑ ڈالر کی آخری قسط آج اسٹیٹ بنک کو موصول ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ چینی کمرشل بنک سے 30 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے سے ذرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے، قسط چین کے آئی سی بی سی بینک کی جانب سے منظور شدہ ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق کے مطابق چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر 1.3 ارب ڈالر منظور کی فنانسنگ ملی ہے،اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایک اور ٹوئٹر ہیغام میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ امداد کی تصدیق کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب متحدہ عرب امارات کے حکام سے مذکورہ ڈپازٹ لینے کے لیے ضروری دستاویزات کے لیے مصروف ہے۔

متعلقہ تحاریر