قومی اسمبلی کا ان کمیرہ اجلاس؛ آرمی چیف کی امن و امان سے متعلق بریفنگ
قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے امن وا مان سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 80 ہزار افراد کی نایں قربان کرکے امن قائم کیا مگر گزشتہ 4 سال میں شہیدوں کی قربانیاں ضائع کی گئیں
قومی اسمبلی میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، سرورسز چیفس سمیت اعلیٰ سول وعسکری قیادت شریک ہوئی۔
قومی سلامتی کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزراء اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد خاقان عباسی اور بلاول بھٹو سیاسی پارہ نیچے لانے کیلیے سرگرم
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 80 ہزار سے زائد افراد کی قربانیوں سے ملک سے امن و امان قائم ہوا تھا مگر گزشتہ 4 سال میں سب کچھ تباہ کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے شہداء کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا تھا مگر یہ محنت چار سال میں ضائع کردی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کو آج ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، ارکان چاہیں تو وہ سوالات بھی کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ قطعاً کوئی ایسی بات نہیں کی جائے گی جس سے صورت حال خراب ہو ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امن و امان کی صورتحال سے متلعق بریفنگ دی، انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں۔ ملک کی عوام سینٹر آف گریویٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں، آئین کہتا ہے کہ اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔
آرمی چیف نے 1973 کے آئین کے 50سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ اور ارکان کو مبارکباد دی، آرمی چیف نے 1973 کا آئین بنانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔