پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں پھوٹ پڑگئی، فاروڈ بلاک کا دعویٰ سامنے آگیا

اردو روزنامہ جنگ نے اپنی ایک رپورٹ دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے جبکہ نیا وزیراعظم نون لیگ، پی پی اور منحرف پی ٹی آئی ارکان کی حمایت سے آئے گا، قائم مقام وزیراعظم نے صدر سلطان محمود پر پارٹی سے بغاوت کا الزام عائد کردیا ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے تاحال کوئی نام پیش نہیں کرسکی ہے جبکہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس حکومتی ارکان کی عدم شرکت کے باعث کورم پورا نہ ہونے پر بار بار ملتوی کیا جارہا ہے۔

ازاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعطم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کے مقدمے میں سزا سنا کر انہیں عہدے سے نااہل قرار دینے کے کئی روز بعد بھی تحریک انصاف نے نئے وزیر اعظم کا نام تاحال پیش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

توہین عدالت کیس: مظفرآباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ڈس کوالیفائی کردیا

اردو روزنامہ جنگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک قائم کرلیا ہے .

جنگ اخبار نے اپنی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہو گا۔

جنگ نے رپورٹ کیا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا پے کہ پاور شیرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا اگر پی پی کا وزارت عظمیٰ امیدوار ہوا تو ہم ووٹ دیں گے۔

جنگ نے ذرائع کے مطابق رپورٹ کیا کہ مسلم لیگ ن کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے رات گئے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چودھری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔

کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے دعویٰ کیا کہ ہمیں 27 سے زیادہ ممبران کی حمایت ہے مگر ہمارے دو ممبران اسمبلی کو اغوا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک کو ازخود فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، وفاقی کابینہ

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے متعلق ایس ایس پی سے معلومات لی ہیں، ایس ایس پی نے کہا وہ انہیں صدر ہاؤس لے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے 12 اپریل کو وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو نااہل قرا دیا تھا جس کے بعد 4 روز تک  اسمبلی اجلاس کوم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر