ٹک ٹاکر شاہ ویر جعفری کی بیوی کا گلہ دبانے کی وڈیو ان کے گلے پڑگئی

ٹک ٹاکر شاہ ویر جعفری کی ان کی اہلیہ کے ساتھ مزاحیہ وڈیو کو فیمینسٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وڈیو میں شاہ ویر جعفری اپنی بیوی کا گلہ گھونٹتے نظر آرہے ہیں

ٹک ٹاکر شاہ ویر جعفری کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ مزاحیہ وڈیو بنانے پر سوشل میڈیا پر حقوق نسواں کی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مزاحیہ وڈیو میں شاہ ویر اپنی بیوی کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔

ٹک ٹاکر شاہ ویر جعفری کو ان کی ایک مزاحیہ وڈیو پر حقوق نسوان کی رہنماؤں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ دراصل ٹک ٹاکر اور ان کی اہلیہ کی جانب  بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر سوا کروڑ سے زائد پاکستانی وڈیوز ہٹادیں

حقوق نسواں کی رہنما نشاط نامی ایک خاتون نے شاہ ویر اور ان کی اہلیہ کی ودیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کا گلا گھوٹننے والی وڈیو کو 41 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ ویر جعفری، اپنی بیوی کو ایک ایسے ملک میں مذاق کے طور پر گلا گھونٹ دیتا ہے جہاں گھریلو تشدد عروج پر ہے۔

نشاط نامی خاتون نے کہا کہاس طرح کی مزاحیہ وڈیو! ایسے ملک میں  جہاں خواتین دراصل اپنے شوہروں کے ہاتھوں ماری جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا خون ابل رہا ہے۔

نچاط نے شاہ ویر کی وڈیو کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے لوگوں کی درخواست کی ہے کہ اس وڈیو کو فوری طور پر رپورٹ کیاجائے۔

وجاہت نامی ایک صارف نے نشاط کو مشورہ دیا کہ ہر چیز کو مسئلہ بنانا چھوڑ دیا جائے، سنجیدہ اور مزاحیہ چیزوں کو الگ الگ دیکھنے کی ضرورت ہے۔

صارفین نے شاہ ویر جعفری کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ بھائی ! یہ ایک مزاحیہ وڈیو تھی اور آپ کو اس پر فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،

علی عباس نے لکھا کہ بھائی آپ فکر نہ کریں۔ یہ ایک مذاق تھا۔ فیمینسٹ کو ہر چیز سے مسئلہ ہے مگر جب انگریز یہ سب کر تو ان کی آواز نہیں نکلتی وہ۔ اس کی فکر نہ کریں۔

متعلقہ تحاریر