چینی انجینئر تیان توہین مذہب کے الزام میں گرفتار، چینی حکام کا اظہار تشیوش

داسو ڈیم کے منصوبے پر سرگرم عمل چینی کمپنی چائنا گیزوبا گروپ انجینئر"تیان" کو توہین مزہب کے الزام میں عدالت نے جودیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، چینی حکام نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

خیبر پختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی چائنا گیزوبا گروپ کے چینی انجینئر "تیان” کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چینی حکام نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

داسو ڈیم کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی چائنا گیزوبا گروپ کے انجینئر”تیان” کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے، چینی باشندے پر الزام ہے کہ اس نے نماز اور دیگر شعار اسلام سے متعلق لغو گوہی کی ۔

یہ بھی پڑھیے

بارسین: داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی ماہرین کے کیمپ میں خوفناک آتشزدگی

چائنا گیزوبا گروپ کمپنی کے ملازم "تیان” نے دوران رمضان مین کام کی رفتار کم ہونے پر ملازمین سے ناروا سلوک کیا جس پر ملازمین نے نماز کے وقفے کے کہا تو چینی بانشدے نے سخت جملے استعمال کیے۔

چینی زبان سے آشنا افراد نے انہیں اس طرح کے جملے روکنے کا کہا اور دیگر افراد کو بتایا کہ یہ نماز اور اللہ سے متعلق چینی زبان میں نازیبا جملے ادا کررہا ہے جس پر تمام ملازمین سے کام چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا۔

پولیس نے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی افراداور علاقے کے مقامی عمائدین کو چینی انجینئر کو تحویل میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق چینی باشندے کی گرفتاری کے بعد داسو ڈیم کی سائٹ اور رہائشی کیمپ جانے والی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ تعمیری کام فی الحال معطل ہے۔

مقامی علماء کا کہنا ہے کہ جمعہ کو یہ واقعہ پیش آیا جب ملازمین نماز جمعہ ادا کرکے سائٹ پر آئے تو چینی انجینئر نے تاخیر سے آنے پر ان سے ناروا سلوک کیا اور مذہب سے متعلق لغو گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے

چین داسو اور مہمند پراجیکٹس پر کام کی رفتار سے مطمئن

مقامی علماء کرام کے مطابق یہ معاملہ انتہائی حساس ہے، اس کی پوری طرح شفاف تحققیات ہونے چاہیے اگر ملزم نے توہین کا ارتکاب کیا ہے تو اسے ملکی قوانین کے تحت سزا دی جانی چاہیے تاہم الزام بے بنیاد ہے تو اس کے سدباب کے لیے قانون بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اپر کوہستان کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان کے دیامیر بھاشا میں کئی چینی باشندے پانی جمع کرنے اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تعمیر پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر