یوٹیوبر میجر ریٹائرڈ عادل راجہ اشتہاری قرار، جائیداد کی ضبطی کا حکم
راولپنڈی کی عدالت نے یوٹیوبر میجر ریٹائڑد عادل راجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی بحریہ ٹاؤن میں رہائشی اور لمرشل پلاٹس، ویگو سی جی 600 سمیت تمام گاڑیاں بحق سرکار ضبط کرنے کے احکاماے جاری کردیئے
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق فوجی افسر عادل راجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر میجر ریٹائڑد عادل راجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی ضبطی کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عادل راجا نے لندن میں اپنے خلاف پولیس تحقیقات کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا
سماعت کے دوران عدالت میں ملزم کی پراپرٹی لسٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق ملزم کا بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 10 مرلہ پلاٹ، بحریہ کمرشل ایریا میں 5 مرلہ پلاٹ ہے۔ ملزم کے نام پر گاڑی ٹویوٹا ہائی ایس اے وی وائی99 اور گاڑی ٹویوٹا ویگو سی جی۔600 بھی ہے۔
ریٹائرڈ فوجی افسر میجر (ر) عادل راجہ کو اب راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے۔ سول جج محمد شہاب نے یہ وارنٹ راجہ کے خلاف بنی تھانے میں شق 406/506 کے تحت درج ہونے کے بعد جاری کیے تھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ راولپنڈی تحریک انصاف کے حمایتی وی لاگر میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے خلاف پولیس نے جائیداد قرقی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی
عادل راجہ کی جائیداد میں 10 مرلے پلاٹ بحریہ ٹاؤن فیز 8، 5 مرلے پلاٹ بحریہ کمرشل اسکوائر اور دیگر شامل ہیں@soldierspeaks pic.twitter.com/xmh8zoWCAo— Shakeel Qarar (@Qarar009) April 18, 2023
ایک الگ پیش رفت میں، پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں درخواست دائر کی، جس میں راجہ کی جائیداد قرق کرنے کی اجازت طلب کی گئی، جس میں بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 10 مرلہ کا پلاٹ، بحریہ کمرشل اسکوائر میں 5 مرلہ کا پلاٹ اور دیگر اثاثے شامل ہیں۔
سابق میجر عادل راجا نے ٹوئٹر ہینڈل سےعدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جعلی پرچے پر جائداد ضبط کرنے کے احکامات دلوا دیے۔
جواب میں جعلی پرچے پر جائداد ضبط کرنے کے احکامات دلوا دیے۔ 🤣😂😅😎 لگے رہے ل لوگوں۔
— Adil Raja (@soldierspeaks) April 18, 2023
انہوں نے کہا کہ جو اللّٰہ نے میرے نصیب میں لکھا ہے وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکتا اور جو میرے نصیب میں نہیں وہ جو مرضی ہوجائے مجھے مل نہیں سکتا۔