طاقتور ادارے نے ملک میں دہشتگردی کا راج قائم کیا ہوا ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے، دہشت گردی کے اس راج  کو پی ڈی ایم کی کٹھ پتلیوں نے نہیں بلکہ ایک اور طاقت نے کنٹرول کیا ہوا ہے جو ہمارے رہنماؤں کو اغوا کرکے تشدد کررہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں جہاں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ہے، یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کو بنانا ریپبلک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے، پی ڈی ایم نے دہشتگردی کا دور قائم کیا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان بھنور سے نکل گیا ہے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خآن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ہے ، یہ واضح ہے کہ دہشت گردی کے اس دور کو پی ڈی ایم کی کٹھ پتلیوں نے نہیں بلکہ ایک اور طاقت نے کنٹرول کیا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس طاقت نے ملک پر کنٹرول کیا ہوا ہے جو خود کو مکمل طور پر قانون سے بالاتر دیکھتی ہے۔ ہمارے رہنماؤں اور سوشل میڈیا ارکان کو اغوا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 145 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں۔ یہ ایف آئی آرز کا سرکس ہے۔ بنی گالہ کا نگراں، زمان پارک کا باورچی، ہماری سوشل میڈیا کے مشوانی، وقاص اور میرے سیکیورٹی انچارج گھمن سب کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں کو جیسے ایک کیس میں ضمانت ملتی ہے انہیں دوسرے کیس میں اٹھا لیا جاتا ہے، آج علی امین گنڈا پور کو ضمانت ملی تو انہیں لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔

عمران خان نے کہا کہ علی امین کو ایک دھوکہ دہی کے مقدمے میں ضمانت ملی تو اور ایک اور ایف آئی آر سامنے آگئی، اب پولیس اسے لاہور لے گئی۔ راستے میں اس کے بیمار پڑنے اور اسپتال لے جانے کے باوجود، اسے صحت یاب ہونے سے پہلے ہی ہسپتال سے نکال دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر