وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری کو ایک مرتبہ پھر توسیع دینے کی تیاری کرلی

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار 15 اور تیسری بار 20 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔

ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل 3 بار توسیع کے باوجود مکمل نہ ہوسکا، اب وفاقی حکومت نے مردم شماری میں چوتھی بار توسیع کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات عیدالفطر کی تعطیلات کے پیش نظر ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل 5 روز کیلئے روک دیا گیا۔

ترجمان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعطیلات کے باعث مردم شماری 21 سے 25 اپریل تک نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

عدالتی وقت ضائع کرنے پر پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکام کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں مزید کتنی دنوں کی توسیع کی جائے گی اس حوالے سے فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ توسیع کی منظوری مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی سے لی جائے گی۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار 15 اور تیسری بار 20 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس سے پہلے مردم شماری کا عمل 4 اپریل تک مکمل کیا جانا تھا، مردم شماری کا عمل 3 بار توسیع کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔ مردم شماری میں چوتھی بار توسیع کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر