آرمی چیف کا دورہ چین؛ پی ایل اے کمانڈر سے سیکیورٹی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے  پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورے کے موقع پر چینی فوج کے  کمانڈر  سے علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا،پی ایل اے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی  پیش کیا گیا

افواج  پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر سے چینی فوج کے کمانڈر نے سیکیورٹی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر گزشتہ روز چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے، انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چینی فوج کے کمانڈر علاقائی استحکام اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کے خلاف غلیظ مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہیڈ کوارٹرز چینی فوج کے کمانڈر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں علاقائی استحکام اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فوجی کمانڈروں نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو فروغ دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

فوج کے میڈیا امور ونگ نے کہا کہ آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے میں فوجی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شامل ہے جس کا مقصد دونوں مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا چوتھا بیرون ملک کا دورہ ہے،اس سے قبل انہوں نے  سعقودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کا دورہ کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر