ماہر تعمیرات یاسمین لاری برطانوی شاہی گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں
برطانوی بادشاہ چارلس کی منظوری سے رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے بے گھر افراد کے لیے زیرو کاربن مکانات کی تعمیرات پر پروفیسر یاسمین لاری کو رائل گول میڈل سے نوازا،یاسمین لاری ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی جبکہ دنیا کی دوسری خاتون ہیں
رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات (آرکیٹیکٹ )پروفیسر یاسمین لاری کو بے گھر افراد کے لیے زیرو کاربن،( zero-carbon) مکانات کی تعمیر پر رائل گولڈ میڈل سے نوازا۔
رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی جانب سے پاکستان کی قابل فخر آرکیٹیکٹ پروفیسر یاسمین لاری کو دیا جانے والا رائل گولڈ میڈل صرف ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جس نے فن تعمیر کی ترقی پر اہم اثر ڈالا ہو۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف نے نسرین جلیل کا نام بطور گورنر سندھ فائنل کردیا
پروفیسریاسمین لاری نے بے گھر افراد کے لیے ماحول دوست، زیرو کاربن مکانات کے ساتھ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کے کام پر رائل ایوارڈ جیتا ہے۔
رائل گولڈ میڈل فن تعمیر کیلئے دنیا کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے جوکہ برطانوی بادشاہ کی منظوری سے صرف ان شخصیات اور اداروں کو دیا جاتا ہے جس نے فن تعمیر کی ترقی پر اہم اثر ڈالا ہو۔
ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان کی شریک بانی پروفیسر یاسمین لاری رائل گولڈ میڈل دنیا کی دوسری جبکہ پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔ کنگ چارلس نے پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا ہے۔
فری لانس جرنلسٹ زوفین ابراہیم نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگ لاعلم ہیں اور جو جانتے ہیں وہ شک میں رہتے ہیں لیکن دنیا بھر میں یاسمین لاری کے کام کو خوب پہچانا جاتا ہے۔
Many in Pakistan are unaware, those who know remain sceptical. But around the world, Yasmeen Lari's work is very well recognised. Something seems right. Yesterday she was awarded the Royal Gold Medal for architecture for her zero-carbon, self-build houses for displaced people. pic.twitter.com/cBg4zMDA8u
— Zofeen Ebrahim (@zofeen28) April 27, 2023
زوفین ابراہیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بے گھر افراد کے لیے زیروکاربن مکانات کی تعمیر پر پروفیسر یاسمین لاری کو برطانوی بادشاہ کی منظوری سے رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے رائل گولڈ میڈل سے نوازا ۔
یاسمین لاری پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات ہیں، ان کے والد ظفر الاحسن تقسیم ہند کے وقت لاہور کے ڈپٹی کمشنر تھے، انہوں نے سہیل لاری سے شادی کے بعد کراچی میں لاری ایسوسی ایٹس کے نام سے ادارہ قائم کیا۔
پروفیسریاسمین لاری متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما نسرین جلیل کی بڑی بہن ہیں۔ نسرین جلیل نائب ناظم کراچی سمیت دیگر کئی اہم عہدوں پر فائز رہیں، وہ پاکستان کی پہلی کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے والی خاتون بھی ہیں۔