بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی: وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ روانہ
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ آج برطانیہ کے شاہ چارلس III کی تاجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف 6 مئی بروز ہفتہ برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا ہے کہ "وہ آج برطانیہ کے شاہ چارلس III کی تاجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مشترکہ ماضی پر مبنی ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط تعلقات کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔”
Leaving for the UK today to represent Pakistan at the the coronation ceremony of His Majesty King Charles III. The UK-Pakistan relations are rooted in shared history & multifaceted bonds that have grown stronger over the decades. The British monarch & the royal family have been…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 3, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ اور ان کا خاندان طویل عرصے سے پاکستان کے قریبی دوست رہے ہیں۔
وزیراعظم لندن میں اپنے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی سے قبل ترکی اور سعودی عرب بھی جائیں گے تاہم اس حوالے سے حتمی پروگرام تاحال سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ رات اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔