وزیر اعظم 7کمرشل پروازوں کی موجودگی کے باوجود وی آئی پی جیٹ لندن لے گئے

وزیراعظم کی روانگی والے دن 2 براہ راست اور 5 بلاواسطہ کمرشل پروازیں لندن جارہی تھی لیکن قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے وزیراعظم  جیٹ طیارے پر لندن گئے جو5دن وہاں کھڑا رہے گا، صحافی طاہر عمران میاں

ملک خزانہ خالی ہونے کے باعث دیوالہ ہونے کے خطرات سے دوچار ہے لیکن حکمران اشرافیہ کی موج مستیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔وزیراعظم شہبازشریف7 کمرشل پروازوں کی موجودگی کے باوجود وی آئی پی طیارہ برطانیہ لے گئے۔

 صحافی طاہر عمران میاں وزیراعظم کی برطانیہ روانگی والے دن کی پاکستان سے لندن پروازوں کی تفصیلات سامنے لے آئے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کے لیک انٹرویو کا تنازع اینکر منصور علی خان کی نوکری نگل گیا

ایک ساتھ انتخابات کرانے کا کیس: سپریم کورٹ سے 27 اپریل کی سماعت کو حکم نامہ جاری

طاہر عمران میاں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن کا سفر جیٹ طیارے میں کیا،اسی دن لندن کے لیے 2 براہ راست نان اسٹاپ اور 5 بالواسطہ پروازیں  دستیاب تھیں“۔

انہوں نے مزید لکھاکہ”برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک ایئرویز میں بہترین پریمیم کلاسز ہیں لیکن  قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے وزیر اعظم نے ایک جیٹ پر اڑان بھری جو لندن میں 5 دن تک کھڑا رہے گا“۔

متعلقہ تحاریر