آزاد کشمیر کے شہری نے تمام جائیداد مریم نواز کے نام کردی، مریم نواز اور حریم شاہ کا ردعمل
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر نے وصیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ او میرے خدا! وہ ایسا کیوں کررہے ہیں! اگرچہ یہ بہت خوشکن احساس ہے، جبکہ ماڈل حریم شاہ کا کہنا ہے کہ تھوڑی بہت میرے نام بھی کردیتا۔ آخر کیا کمی ہے میرے میں؟۔
آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی زاہد حسین نے اپنا تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے نام کرنے کی وصیت کردی ہے، جبکہ ماڈل اور اداکارہ حریم شاہ نے زاہد حسین نامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھوڑی جائیداد میرے نام بھی کردیتے ، آخر مجھ میں کیا کمی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ماڈل اور اداکارہ حریم شاہ نے زاہد حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "تھوڑی بہت میرے نام بھی کردیتا۔ آخر کیا کمی ہے میرے میں؟۔”
یہ بھی پڑھیے
خواجہ آصف نے اخلاقیات کا دامن چھوڑ کر شیریں مزاری کو پھر ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی سرزمین پر کشمیر پر پاکستانی موقف کا کھلا پرچار
راولاکوٹ کے شہری زاہد حسین کی جانب سے لکھی گئی وصیت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں واضح طور پر انہوں نے اپنی جائیداد اور نقد رقم مریم نواز کے نام کی ہے۔
تھوڑی بہت میرے نام بھی کردیتا۔ آخر کیا کمی ہے میرے میں؟
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) May 5, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے وصیت میں زاہد حسین کے دستخط ، موبائل نمبرز اور نوٹری پبلک کی مہر بھی ثبت ہے۔
وصیت کےمطابق "میں مسمی زاہد حسین ولد ولدیت حسین اپنے مکمل ہوش و حواس میں بنا کسی کے دباؤ کے اپنی تمام اراضی 50 کینال یا 32 کینال ہے مریم نواز کے نام کرتا ہوں ، اور 8 کروڑ روپے نقد بھی مریم نواز کے نام وصیت کرتا ہوں۔









