کالعدم ٹی ٹی پی کی اے آر وائے اور ڈان نیوز کو دھمکی؛ ادارہ جاتی پالیسی تبدیل کرنے کی ہدایت
کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستانی میڈیا خصوصاً اے آر وائے اور ڈان نیوز گروپ کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے فوری طور پر اداہ جاتی پالیسی تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ادارے اور صحافی انہیں ‘دہشت گرد تنظیم’ کہنے سے گریزکریں
کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی ) نے اے آر وائے نیوز اور ڈان نیوز سمیت ملک کے بڑے نجی نشریاتی اداروں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ادارہ جاتی پالیسی پرنظر ثانی کی جائے ۔
کالعدم تحریک طالبان(ٹی ٹی پی) نے ملک کے اے آر وائے نیوز اور ڈان نیوز سمیت ملک کے بڑے نشریاتی اداروں کو دھمکی آمیز لہجے میں ادارہ جاتی پالیسی تبدیل کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اے آر وائے کے صدر سلمان اقبال صدمے سے دوچار؛ بڑی بیٹی سمیعہ جہاں فانی سے کوچ کرگئیں
سینئر صحافی نعمت خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایاکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان نے پاکستانی میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے پالیسی تبدیل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
In a statement, spokesperson of proscribed Tehreek-i-Taliban Pakistan (TTP), has warned Pakistani media, specifically @Dawn_News & @ARYNEWSOFFICIAL that group will “review” its policy towards them if they do not stop what TTP considers to be propaganda against their organization.
— Naimat Khan (@NKMalazai) May 6, 2023
نعمت خان کے مطابق کالعدم تنظیم نے ملکی نشریاتی اداروں خاص طور پر اے آر وائے اور ڈان نیوز کو اپنے خلاف پروپیگنڈا مشین قرار دیتے ہوئے انہیں اس سے باز رہنے کی ہدایت دی ہے ۔
سینئر صحافی نے بتایا کہ کالعدم تنظیم پاکستانی میڈیا خصوصاً ڈان نیوز اور اے آر وائے کو اپنے کے خلاف پروپیگنڈہ سمجھتی ہے۔ میڈیا گروپ ان کے بارے میں اپنی پالیسی پر "نظرثانی” کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مقامی میڈیا اداروں اور صحافیوں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ انہیں ‘دہشت گرد تنظیم’ کہنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی تھی۔
گزشتہ سال ستمبر میں کالعدم تنظیم کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی میڈیا ہمیں دہشتگرد تنظیم کہنے سے باز نہ آیا تو اس کے ساتھ دشمنوں کی طرح پیش آیا جائے گا ۔
ترجمان محمد خراسانی نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ میڈیا کوریج پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس میں ٹی ٹی پی کی تشہیر ‘دہشت گردوں اور انتہاپسندوں’ جیسے نفرت انگیز القابات سے کی جارہی ہے۔
پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کالعدم ٹی ٹی پی کی میڈیا کو دی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے صحافیوں کی حفاظت کے اقدامات کا مطالبہ کیا تھا ۔