مہنگائی کی وجہ سے 90 فیصد پاکستانیوں نے سفری منصوبے چھوڑ دیئے، پروفیسر اسٹیو ایچ ہینکے

جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں اپلائیڈ اکنامکس کے پروفیسر اسٹیو ایچ ہینکے شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کو موت کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جبکہ مہنگائی کی وجہ سے 90  فیصد پاکستانیوں نے تعطیلات کے دوران اپنے سفر کے منصوبے ادھورے چھوڑ دیئے ہیں

جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں اپلائیڈ اکنامکس کے پروفیسر اسٹیو ایچ ہینکےکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نا اہلی اور بد انتظامی کی بدولت پاکستانی معاشی طور پر موت کی لپیٹ میں آگیا ہے ۔

پروفیسر اسٹیو ایچ ہینکے نے پاکستانی کی معاشی بد حالی کا ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بد انتظامی اور نا اہلی نے پاکستانی معیشت موت کی لپیٹ میں آگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں مہنگائی کی شرح 50 سال بعد 36.4 فیصد تک پہنچ گئی

جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں اپلائیڈ اکنامکس کے پروفیسر اسٹیو ایچ ہینکے نے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں افراط زر 62 فیصد تک جا پہنچا ہے ۔

اپلائیڈ اکنامکس کے پروفیسر اسٹیو ایچ ہینکے  نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے 90  فیصد پاکستانیوں نے تعطیلات کے دوران اپنے سفر کے منصوبے ادھورے چھوڑ دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق پاکستان میں اس وقت افراط زر کی شرح 62 فیصد ہے جوکہ شہباز شریف حکومت کی بد انتظامی اور ناہلی کی وجہ سے یہاں تک پہنچی ہے ۔

یادرہے کہ گیلپ پاکستان نے گزشتہ ماہ اپریل میں ایک سروے کروایا تھا جس میں 90 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہوں نے مہنگائی کی وجہ سے سفر اور چھٹیوں کے منصوبے منسوخ کر دئیے۔

متعلقہ تحاریر