عمران خان کی فیصل نصیر پر تنقید کو وزیراعظم اور زرداری نے پوری ریاست کا مسئلہ بنادیا
عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں نکالی گئی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے سابق آرمی چیف اور حاضر سروس فوجی افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر تنقید کی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے فوجی افسران کے خلاف بیان بازی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم پر سخت تنقید کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کا کا کہنا ہے بس بہت ہوچکا اب مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے سابق آرمی چیف اور ایک اعلیٰ حاضر سروس فوجی افسر پر سخت تنقید کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی سر سے پاؤں تک ایک جھوٹا اور مکار شخص جو تھوڑے سے سیاسی فائدے کے لیے پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو بدنام کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، بھائی کی جلد واپسی کا دعویٰ، تاریخ نہیں بتائی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‘عمران نیازی کی سکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔’
عمران نیازی کی سکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/xut7IPn8fV
— PMLN (@pmln_org) May 7, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ ‘معمولی سیاسی فائدے کی خاطر پاکستان آرمی اور انٹیلی جنس ایجنسی کو معمول کے مطابق بدنام کرنے اور دھمکیاں دینے کا عمران نیازی کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔ جنرل فیصل نصیر اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔’
Imran Niazi's act of routinely maligning and threatening Pakistan Army and Intelligence Agency for the sake of petty political gains is highly condemnable. His leveling of allegations without any proof against Gen Faisal Naseer and officers of our Intelligence Agnecy cannot be…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 7, 2023
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔’
آصف علی زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ‘بس بہت ہوگیا، غیرملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز کی تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا اب سوچ بھی نہیں سکتا، ایک شخص میرے آباؤاجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپئے ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔’
سابق صدر آصف زرداری نے مزید لکھا ہے کہ ‘یہ وہ ملک ہے جہاں ہم سب نے دفن ہونا ہے، ہم ایک شخص کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری اقدار اور ہمارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا بیان
ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، صدر زرداری
اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے، صدر زرداری
بس بہت… pic.twitter.com/p8UZgskSCM
— PPP (@MediaCellPPP) May 7, 2023
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ‘میجر جنرل فیصل سمیت پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے کہ جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، ایک شخص جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنارہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔’
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے مزکورہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہفتے کے روز تحریک انصاف کی جانب سے عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی ، ملک کے مختلف شہروں میں نکالی گئی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجودہ سمیت ایک حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر سخت تنقید کی تھی۔
عمران خان ایک مرتبہ پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باوجوہ نے سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی، ہماری حکومت کے مقابلے میں آج ملک میں تین گنا زیادہ مہنگائی ہے، جنرل باجوہ کی سازش کے تحت آنے والے چور اس ملک پر مسلط ہو گئے ہیں، جنرل باوجوہ نے اس ملک کو ان چوروں کا تحفہ دیا ہے ،کوئی دشمن بھی اس ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا جنرل باجوہ نے پہنچایا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا بیان
ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، صدر زرداری
اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے، صدر زرداری
بس بہت… pic.twitter.com/p8UZgskSCM
— PPP (@MediaCellPPP) May 7, 2023
عمران خان نے ایک حاصر سروس اعلیٰ فوجی افسر کا نام لے کر الزام لگایا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو اس شخص کا نام یاد رکھنا جس نے مجھے پہلے بھی دو بار مارنے کی کوشش کی۔