شیخ رشید کا بشکیک میں پرہجوم تقریب سے خطاب؛ عمران خان کی حکومت میں واپسی کی پیشگوئی

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے ایک میوزیکل کنسرٹ میں مجمع سے خطاب میں  عمران خان کی حکومت میں واپسی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پانچ،5 اوور کا سیاسی میچ شروع ہوگیا ہے جس میں تھرڈ ایمپائر کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ امور شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ قائم ہوگئی جبکہ عمران خان ایک بار پھر سے وزیراعظم بنیں گے ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بشکیک میں ایک  میوزیکل کنسرٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دوبارہ  وزیراعظم بننے کی پہیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی انجمن قلب کا شیخ رشید کی میڈیا کوریج بند کرنے کا مطالبہ

شیخ رشید احمد  کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک وڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ بشکیک میں ایک میوزیکل کنسرٹ سے خطاب کررہے ہیں تاہم سابق وفاقی وزیر نے اسے ایک عوامی جلسہ قرار دیا ہے ۔

شیخ رشید نے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ تین روزہ دورہ بشکیک سے وطن واپس پہنچ گیا ہوں،عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ بشکیک اسٹیڈیم میں عظیم الشان اور تاریخی جلسے کا انعقاد کیا ۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ  نہ صرف اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کیا گیا بلکہ پاکستانیوں کی جانب سے عشایئے کی تقریب میں بھی ایک تقریر کی ، انہوں نے کہا کہ آج سے سیاسی میچ شروع ہوگیا ہے ۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ 5، پانچ اوور کے سیاسی میچ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں  تھرڈایمپائرکی ضرورت نہیں پڑےگی۔ آئینی قانونی معاملات پر عدلیہ کی طرف سےفیصلہ عنقریب آکر رہےگا۔

تحریک انصاف کی رہنما جمیلہ یونس نے شیخ رشید کی وڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ کرغستان میں  بڑی تعداد میں عمران خان کے سپورٹرز باہر آئے ، شیخ رشید  نے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا ہے ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شیخ رشید گلوکار بلال سعید اور پشتو گلوکارہ گل پانڑا کے کنسرٹ میں جاکر تقریر کر کے اسکو جلسے کی شکل دے رہےہیں جبکہ یہ ایک میوزیکل کنسرٹ تھا ۔

متعلقہ تحاریر