چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔
پنجاب رینجرز نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہوئی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج صبح لاہور روانگی قبل سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں ، اگر کسی کے پاس وارنٹ گرفتاری ہے تو وہ میرے پاس لے آئے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج صبح اپنی گرفتار کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا جو ان کی گرفتاری سے پورا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اینٹی ٹیررسٹ کورٹ (اے ٹی سی) سے 7 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔ ان کی عبوری ضمانت میں 23 مئی تک توسیع کردی گئی تھی۔
عمران خان کی گرفتاری کے مناظر#News360 #BreakingNews #ImranKhan #PTI #ImranKhanArrest @ImranKhanPTI @PTIofficial @ImranRiazKhan pic.twitter.com/6sxJcSgS6o
— News 360 (@officialnews360) May 9, 2023
القادر ٹرسٹ کیس میں نیب حکام کی موجودگی میں رینجرز اہلکاروں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بہت بڑی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک عدالت سے انہیں ضمانت ملی ہے جب کہ 10 مئی کو انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی ۔ کیونکہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلسل پیش نہیں ہورہے تھے۔ اور اب چند گھنٹے قبل ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے۔ وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ پر رینجرزنے قبضہ کر لیا ہے، وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2023
ایک اور صحافی فہیم اختر ملک نے کہا کہ رینجرز نے عمران خان اور ان کے وکیل پر تشدد کیا ہے۔ انہوں نے بعض وکلاء پر تشدد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔
عمران خان اور انکے وکیل پر رینجرز کا تشدد pic.twitter.com/bZJccFNrHk
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) May 9, 2023
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہر کے حالات معمول کے مطابق ہیں۔
عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد ۔
حالات معمول کے مطابق ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد
دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 9, 2023
عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے اگر 15 منٹ کے اندر اندر آئی جی اسلام آباد نہ آئے تو وزیراعظم کو طلب کروں گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت شروع۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کس کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے،جو عدالت کے احاطے میں ہوا اس سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، میں چیمبر میں انتظار کر رہا ہوں