شوبز ستاروں اور یوٹیوبرز نے عمران خان کی گرفتاری کو ناگوار اور شرمناک عمل قرار دیا
اداکارہ مشی خان نے قوم پر ملامت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس قوم کے قابل نہیں انہیں لندن میں اپنی خاندان کے ساتھ رہنا چاہیے جبکہ آرمینہ نے شرمناک اور ناگوار معاملہ قرار دیا ،پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے عمران خان کو سرخ لکیر قرار دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر شوبز ستاروں اور یوٹیوبرز نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرمناک عمل قرار دیا ۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں اور یوٹیوبرزنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔ ادکارہ اور ماڈل آرمینہ نے اسے نا گوار اور شرمناک عمل قرار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا
ماضی کی اداکارہ مشی خان نے ایک وڈیو پیغام میں روتے ہوئے پاکستانی قوم کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم کسی ایسے شخص کے لائق نہیں تھے ،میں بہت دل شکستہ اور افسردہ ہوں۔
#ImranKhan. #BehindYouSkipper We are a coward Nation . We didn’t deserve a person You sir. I am so heartbroken & dejected. This should not have happened pic.twitter.com/p5Woq8KRI2
— Mishi khan (@mishilicious) May 9, 2023
مشی خان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں مگر ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔اداکارہ نے عمران خان کو اس ملامتی قوم کے بجائے اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں رہنا چاہیے ۔
مریم نفیس نامی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انتخابات اورخانہ جنگی کے درمیان انہوں نے خانہ جنگی کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا امتحان ختم ہوگیا ہے اب قوم کا امتحان ہے ۔
• Between the elections and civil war they have chosen civil war.
Leader ka imtehaan khatam, qaum ka imtehaan shuru! #ImranKhan pic.twitter.com/ykVhqFwj6x
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) May 9, 2023
چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے عمران خان کی گرفتاری پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چیئرمین عمران خان ہماری سرخ لکیر ہے۔
Imran Khan IS OUR RED LINE
— Azekah Daniel (@azekahdaniel1) May 9, 2023
ادکارہ اور ماڈل آرمینہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک 70 سالہ بوڑھے شخص جوکہ چل بھی نہیں سکتا اسے ہنگامہ آرائی کرکے درجنوں اہلکاروں سے شرمناک طریقے سے گرفتار کیا ہے ۔
Dozens in riot gear arresting a 70 year old who can barely walk. For shame! was this necessary? He said he was ready to go to jail if need be peacefully. 🤢🤢 Disgusting!
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) May 9, 2023
آرمینہ نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسا کرنا ضروری تھا جبکہ عمران خان پرامن طریقے سے ضرورت پڑنے پر جیل جانے کے لیے تیار تھے ؟۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ناگوار عمل کیا گیا ہے ۔
اداکارہ فریحہ الطاف نےعمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر ایک درد کی لہر اٹھی ہے تاہم امید ہے وہ محفوظ رہے گے ،انہوں نے رہائی کے لیے دعا بھی کی۔
Sick to my stomach to see Imran Khan arrested! I hope he remains safe. Prayers for his safe return. @ImranKhanPTI @PTIofficial pic.twitter.com/1igGy6GeEW
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) May 9, 2023
یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ایک لوہے جیسے اعصاب کے مالک شخص ہیں۔
Nerves of STEEEELLL! #ImranKhan pic.twitter.com/smey5Gzrem
— Shahveer Jafry (@shahveerjaay) May 9, 2023