مسلسل تین روز سے انٹر نیٹ سے محروم پاکستانیوں نے وی پی این کا سہارا لینا شروع کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں آج تیسرے روز بھی مسلسل انٹر نیٹ بند ہے تاہم ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک(وی پی این)  دکھی دلوں کا سہارا بن گیا،شہریوں نے سوشل میڈیا تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال شروع کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے پورے ملک میں آج تیسرے روز بھی مسلسل انٹرنیٹ بند ہے تاہم ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) انٹرنیٹ سے محروم شہریوں کا سہارا بنا ہوا ہے ۔

انٹرنیٹ کی فراہمی سے محروم پاکستانی عوام کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک(وی پی این) دکھی دلوں کا سہارا بن گیا ۔ انٹرنیٹ بند ہونے پرسوشل میڈیا صارفین وی پی این کا استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انٹرنیٹ کی بندش سے حکومتی محصولات اور ٹیلی کام کمپنیز  کو اربوں روپے کا نقصان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی بعد ملک میں مسلسل  تیسرے روز بھی انٹرنیٹ کی سروسز بند ہیں جس سے کاروباری طبقہ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے منسلک افراد سخت اذیت کا شکار ہیں ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے تاحال سوشل میڈیا کے بلیک آؤٹ کا دورانیہ نہیں بتایا جارہا ہے۔ سوژل میڈیا صارفین مسلسل  فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب  کی سروسز استعمال کرنے سے قاصر ہیں ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ملک بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب سمیت مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کر دیا ۔

وفاقی حکومت  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ اشتعال انگیز پیغامات، افواہوں اور اشتعال انگیز مواد کی گردش کو روکنے کے لیے کیا گیا جو پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

سرکاری حکام نے فیس بک، ٹویٹر اوریوٹیوب تک رسائی کو عارضی طور پر غیرفعال کیا ہے تاکہ بد امنی کے خطرات کو کم کیا جاسکے تاہم صارفین نے اس کا حل نکالتے ہوئے وی پی این کا استعمال شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت تک بند رہے گی، پی ٹی اے

  انٹرنیٹ کی بندش سے نہ صرف ٹیلی کام کمپنیز  بلکہ حکومتی محصولات کو بھاری مالی نقصان  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔موبائل انٹرنیٹ بندش کے باعث حکومتی محصولات میں 28 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد سے تاحال ملک بھر میں انٹر نیٹ سروسز بند ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو 82 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔

متعلقہ تحاریر