فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور اداکار بلال قریشی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر، فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کی تصویر بطور ڈسپلے پکچر آویزاں کیں جبکہ بلال قریشی نے وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اداکار قرار دیا ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور اداکار بلال قریشی بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے ۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پیز پر عمران خان کی تصاویر لگادی جبکہ اداکار بلال قریشی بھی عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر، فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کی تصویر بطور ڈسپلے پکچر آویزاں کرتے ہوئے کہا کہ بس یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
شاہین شاہ نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے سے محبت کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب کوئی حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔
دوسری جانب اداکار بلال قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر باتیں کیا کریں ،ہمیشہ پرچی پکڑ کر اداکاریاں نہ کیا کریں ۔
بلال قریشی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹنگ کرنا چھوڑ دیں ۔ اداکاری کرنا ہمارا کام ہے آپ کا نہیں ،آپ پرچی سے بجائے عوام کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر دل سے بار کریں۔