موبائل براڈ بینڈ سروسز بحالی کے باوجود فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر ناقابل رسائی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے موبائل براڈ بینڈ سروسز بحالی کے اعلان کے باوجود ملک میں کئی شہروں میں سوشل میڈیا ایپس ناقابل رسائی ہیں جس سے وجہ سے  فری لانسرز اور چھوٹے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے  ملک بھر میں موبائل براڈ بینڈ سروسز بحال کرنے کے بعد بھی کئی شہروں میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر ناقابل رسائی ہیں ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  کی موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بحالی کا اعلان کے باوجود کئی شہروں میں سوشل ایپس ناقابل رسائی ہیں جبکہ  انٹر نیٹ کی اسپیڈ بھی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مسلسل تین روز سے انٹر نیٹ سے محروم پاکستانیوں نے وی پی این کا سہارا لینا شروع کردیا

پی ٹی اے کے ترجمان نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی تردید کی ہے۔پی ٹی اے کی اعلامیہ میں اس کی کوئی بظاہر وجہ نہیں بتائی جس سے شہریوں میں مایوسی اور تذبذب پایا جاتا ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی جانب سے انٹر نیٹ کی بحالی  کے باوجود بہت سی جگہوں پر  عوام  فیس بک، ٹوئٹر اور  یوٹیوب سمیت دیگر   سوشل میڈیا  ایپس تک رسائی  حاصل  نہیں کر پارہے ۔

اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری کے ماہر کپل کمار نے کہا کہ یہ صورتحال اب بھی افراتفری پیدا کر رہی ہے ، زیادہ تر ایپس وی پی این کے بغیر قابل رسائی نہیں ہیں،اس سے مایوسی بڑھ رہی ہے ۔

کپل کمار نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بات کریں تو پاکستان میں انٹرنیٹ کی صورتحال سست روی کا شکار ہے۔ اب بھی بہت سے لوگ انٹرنیٹ سروسز تک رسائی سے قاصر ہیں۔

جے ایس گلوبل کے آئی سی ٹی تجزیہ کار وقاص غنی نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تک رسائی نہ ملنے سے چھوٹے کاروباری طبقات  اور فری لانسرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑاہے ۔

یہ بھی پڑھیے

آئن لائن ٹیکسی سروس کریم نے مسافروں کی آسانی کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کا توڑ نکال لیا

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث فری لانس پلیٹ فارم Fiverr نے پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس کو عارضی طور پر غیر فعال کر کے دنیا کے سامنے ایک منفی تصویر پیش کی۔

یاد رہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد وفاقی   وزارت داخلہ کی ہدایات پر ریگولیٹری اتھارٹی نے موبائل براڈ بینڈ کو معطل سوشل میڈیا ایپس کو محدود کر دیاتھا۔

متعلقہ تحاریر