پی ٹی آئی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی ذمہ داری خفیہ ایجنسی پرعائد کردی

کورکمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ پر پی ٹی آئی نے اپنا ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ ہم برملا اعلان کرتے ہیں کہ  9 مئی کے جلاؤ ،گھیراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملوث تھے ،پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان کے اغوا پر ردعمل آنا فطری عمل تھا

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول اور ملٹری تنصیبات پر حملوں میں  خفیہ ایجنسی  کے اہلکاروں کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی ذمہ داری خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے پاس اس حوالے سےثبوت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی 9 مئی کے بعد مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  رینجرز کے ذریعے عمران خان کے اغوا پر  کارکنوں کا احتجاج فطری عمل تھا ۔

تحریک انصاف نے ہمارے پاس آزادانہ تحقیق میں پیش کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہو تا ہے کہ جلاؤ گھیر او اور فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کے اہلکاروں نے جلاؤ ،گھیراؤ کیا  تاکہ افرا تفری پھیلائی جائے اور الزام تحریک انصاف پر لگا کر اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جا سکے۔

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا کہ فتنہ و انتشار کے اس غیرمعمولی واقعے میں کار فرما عناصر کی نشاندہی کیلئے ہمہ جہت تحقیقات ناگزیر ہیں، عمران خان اعلیٰ کمیشن بنانے کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ، گروہی تعصبات، قانون کے نفاذ میں غیر ضروری عجلت اور حقائق سے چشم پوشی کو ریاست کیلئے زہر قاتل سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

یاد رہے کہ گزشتہ رور کور کمانڈر میٹنگ میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج میں ملوث بلوائیوں اور فسادیوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد اعلیٰ قیادت نے  بلوائیوں، فسادیوں کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ۔

کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ  میں کہا  کہ شواہد کی بنیاد پر واقعات کے منصوبہ سازوں ، اکسانے والوں اور سہولت کاروں سے آگاہ ہے،آئندہ  ایسی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر