اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 31 مئی تک کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روک دیا

سنگل رکنی بینچ نے عمران خان کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مزید کسی بھی کیس میں گرفتاری نہ کرنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 100 سے زائد کیسز کی تفصیلات کی فراہم اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے 

حکومت اور تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکالے، عقیل کریم ڈھیڈی کا عمران خان کو مشورہ

قومی سلامتی کمیٹی اعلامیہ: فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کیخلاف آرمی ایکٹ  کے تحت ٹرائل کی تائید

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں انہوں نے ملک بھر اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔ جس پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وفاق کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ عدالت نے حکومت درخواست کو منظور کرلیا۔

حکومت درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر