اسحاق ڈارسے اختلاف پر حامد یعقوب شیخ فارغ، امداد اللہ بوسال وفاقی سیکریٹری خزانہ تعینات

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ سے قبل اہم فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا کر پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے امداد اللہ بوسال وفاقی سیکریٹری خزانہ تعینات  کردیا،بوسال  شہباز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جبکہ ان کے بھائی نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی بھی رہے

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امداد اللہ بوسال کوحامد یعقوب شیخ  کی جگہ نیا وفاقی سیکرٹری خزانہ مقرر کردیا جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاریکردیا گیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ  سے قبل اہم فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا کر پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے امداد اللہ بوسال وفاقی سیکریٹری خزانہ تعینات  کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت  کا آئی ایم ایف پروگرام ادھورا چھوڑنے پر غور؛ عائشہ غوث پاشا کی تردید

حامد یعقوب شیخ  کی جگہ وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات ہونے والے امداد اللہ بوسال اسپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات تھے۔ وزیر اعظم نے جمعرات کو سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو انکے عہدے سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ   کو عہدے سے ہٹانے کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار فراہم کرنے اور قرض پروگرام  ادھورے چھوڑنے سے متعلق ان کا بیان بنا ہے ۔

امداد اللہ بوسال عمران خان کے دور میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے لیکن انہیں شہباز شریف کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے، ان کے بھائی نون لیگ کے ایم این اے تھے ۔

انہوں نے لندن یونیورسٹی کے سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے پولیٹیکل اکانومی آف ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری  جبکہ  آکسفورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات ہیں جس کی وجہ سے سیکرٹری خزانہ مزید فنانس ڈویژن میں خدمات انجام نہیں دینا چاہتے۔

یاد رہے کہ  اپریل میں اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کے پیش کیے معاشی اعداد و شمار پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے  کہا تھا کہ  ہم نے ایٹمی ہتھیاروں سے کوئی شرائط عائد نہیں کی ۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے اسحاق ڈار کے  معاشی اعداد و شمار اور متحدہ عرب امارات ، چین اور سعودی عرب کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج اور رول اوورکو بھی ماننے سے انکار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی غلط بیانی نے آئی ایم ایف پروگرام کا حصول ناممکن بنا دیا

انٹر نیشنل مانیٹری  فنڈ (آئی ایم ایف )کی نمائندہ برائے پاکستان ایستھر پریز رز نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر کہا تھا کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

گزشتہ روز بھی خبریں گردش کرتی رہیں تھی  کہ پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام  ادھورا چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے تاہم وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اس کی تردید کردی تھی ۔

وزیرمملکت برائے خزانہ نے کہا تھا  کہ ہم نےآئی ایم ایف پروگرام کیلئے سیاسی قیمت ادا کی ۔ کوشش ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے اور  پروگرام مکمل کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر