وی او پی کی سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کے اہلخانہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

وی او پی  کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کے اہلخانہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سابق چیف آف آرمی اسٹاف ہاؤس کی سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھایا،اعلامیہ میں عدم انصاف پر تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیا

ویٹرنز آف پاکستان(وی او پی) نے سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کے اہلخانہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

ویٹرنز آف پاکستان(وی او پی) کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ (مرحوم) کے اہلخانہ کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والی خواتین کو لازمی گرفتار کیا جائے، محسن نقوی

وی او پی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل آصف نواز (مرحوم) کے اہلخانہ کو لاہور کینٹ میں ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا گیاہے۔

VETERANS OF PAKISTAN (VOP) PRESS RELEASE

ویٹرنز آف پاکستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 18 مئی 2023  کو سابق آرمی چیف کے اہلخانہ  کو پنجاب پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا  اور رات بھر ان پر تشدد کیا گیا ۔

وی او پی  کے مطابق یہ ایک ظالمانہ فعل ہے جو آئین میں موجود بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور بہت سے بین الاقوامی کنونشنز جن پر پاکستان دستخط کرچکاہے۔

وی او پی  کے  اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے سابق آر می چیف کی رہائش گاہ پر اس طرح چھاپا مارنا  چیف آف آرمی اسٹاف ہاؤس کی سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔

ویٹرنز آف پاکستان نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تیزی نہ لائی جائے یا اسے منتخب طریقے سے لاگو کیا جائےتو سابق فوجی پاکستانی شہری ہونے کے ناطے  احتجاج کریں گے ۔

وی او پی کے مطابق اس طرح کے ظالمانہ قانون کے نفاذ کے خلاف پورے پاکستان میں متحرک ہونے کے لیے اپنے آئینی حقوق کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ تحاریر