عمران خان کو گرفتاری کے خدشات؛ سی این این کو انٹر ویو میں اہم انکشافات کیے
امریکی چینل سی این این کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے سے جمہوریت خطرے میں ہے، میری پارٹی کی پوری سینئر قیادت سمیت 10 ہزار کارکنان کو جیلوں میں ڈال دیا گیا جبکہ مجھے بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے
پی ٹی آئی کے سربراہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اگلے چند روز میں اپنی گرفتاری کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہ اس وقت ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنی گرفتاری کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس عدالت میں پیش ہونے کے دوران انہیں گرفتار کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کو ایک بار پھر سے گرفتاری کا خدشہ؛ کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین
امریکی میڈیا گروپ ‘کیبل نیوز نیٹ ورک’ (سی این این) کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے اپنی گرفتاری کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے ۔
سی این این کے اینکر فرید زکریا کے پروگرام "جی پی ایس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس وقت ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے ۔
My much-delayed interview with former Pakistani Prime Minister @ImranKhanPTI: his arrest, quest for elections, and why he says there is currently “no rule of law in this country”: part 1 of our conversation, from today’s GPS pic.twitter.com/ShybVbJZ7I
— Fareed Zakaria (@FareedZakaria) May 21, 2023
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ منگل کو اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر مجھے پھر سے گرفتار کیا جا سکتا ہے جبکہ ہمارے 10 ہزار سے زائد کارکنان بھی جیلوں میں ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ میری پارٹی کی سینئر قیادت جیل میں بند ہے جبکہ اس سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں جمہوریت ختم کی دی جائے ۔
سی این این کو اپنے انٹرویو میں عمران خان نے ملک میں عام انتخابات کے ملتوی ہونے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم حکومت شکست سے خوفزدہ ہے ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اس وقت تک انتخابات کو روکنا چاہتی ہے جب تک اسے یہ یقین نہیں ہوجاتا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں شکست ہو ۔
پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ جاوید قمر باجوہ سے اپنے اچھے تعلقات اور تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھی انہوں نے ہی گرائی ۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائی کورٹ کا شاہ محمود قریشی اور شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے آخری چھ ماہ کے دوران سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ جاوید قمر باجوہ ہمیں اقتدار سے محروم کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔
عمران خان نے اپنی پارٹی کو ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت قرار دیتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کو متعدد ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی اور ہم پر عوام نے ہم بھرپور اعتماد کیا ۔