پی ٹی آئی کے مزید 146 رہنماؤں اور کارکنان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل
گذشتہ روز وزارت داخلہ نے پولیس کی سفارش پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت 88 پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیےگئے تھے۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ (این ایف ایل) میں ڈال دیے۔ گذشتہ روز عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت 88 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے تھے۔
صوبائی قومی شناختی فہرست (پی این آئی ایل) میں شامل پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد 226 ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی فہرستیں ایئرپورٹس کے امیگریشن حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صدر سپریم کورٹ بار نے آڈیو لیکس کمیشن کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کر دیا
عمران ریاض کے بعد صحافی سمیع ابراہیم بھی گرفتار، اسلام آباد پولیس تصدیق سے گریزاں
ذرائع کے مطابق نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے افراد کے ناموں کی فہرست پولیس، نیب اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کردی گئی ہیں۔
نو فلائی لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مذکورہ افراد کو بیرون ملک جانے کے لیے ایک بار بھی وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پارٹی چیئرمین سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔ یہ نام پولیس کی سفارش پر 9 مئی کو ہونے والے آتش زنی اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں شامل کیے گئے ہیں۔