سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو تین ٹائم دال کھانے کو ملنے لگی
سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں سرکاری کوٹے پر گئے پاکستانی عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
حسب سابق امسال بھی سرکاری حج کوٹے پر جانے والے عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کہیں عازمین حجاج کو ہوٹل تک رسائی میں مشکلات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے تو کہیں کھانے میں تین تین ٹائم دال دی جارہی ہے۔
تاریخ کا سب سے مہنگا حج ہونے کے باوجود سعودی عرب میں حج کی نیت سے گئے پاکستان عازمین حج کو مشکلات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اپریل میں 60 فیصد ٹاک شوز سیاست کی نذر ہوگئے، گیلپ کا تجزیاتی جائزہ
وزیراعظم کی آئندہ بجٹ میں ملکی برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
سرکاری کوٹے پر سعودی عرب جانے والے عازمین حج سہولیات نہ ملنے پر مشکلات کا شکار ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس ڈرائیور نے تقریباً 30 سے 35 افراد پر مشتمل گروپ کو ہوٹل سے کافی دور اتار دیا ہے ، شدید گرمی اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی کےلیے عازمین حج سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
معروف صحافی فیض اللہ خان سواتی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ 30 سے 35 افراد پر مشتمل قافلہ ایک ہوٹل کے سامنے کھڑا ہے مگر انہیں ہوٹل کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان سے سرکاری کوٹے پہ حج کیلئے جانیوالے حجاج سعودی عرب میں کمروں کے حصول اور متعلقہ مقام سے کہیں پہلے اتار دئیے گئے ہیں سخت گرمی میں بہت پریشان ہیں اور رہنمائی مفقود ، وفاقی مذھبی امور طلحہ محمود معاملے کا فوری نوٹس لیکر حجاج کی پریشانی دور کریں pic.twitter.com/VNnwGCtnQp
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) June 2, 2023
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ لوگ اپنا سامنا ہوٹل کے باہر رکھ سکتے ہیں اور جمعہ کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ عازمین حج کا کہنا ہے کہ ان کے دو ہوٹل تبدیل ہو چکے ہیں ابھی بھی انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ہم بندوبست کرتے ہیں۔
ایک دوسری ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوکہ عمرانیم حجازیم نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
پاکستانی تاریخ میں اس سال سب سے مہنگا حج تو تھا ہے اور ساتھ ساتھ جو حاجیوں کو مشکلات پیش ہیں وہ علیحدہ۔ حرم شریف سے دور دراز ہوٹلز اور پھر روٹی میں تین ٹائم دال۔ دال کھا کھا کہ حاجیوں کو صحت تک خراب ہوؤ چکی۔ ان بغیرتوں کے پیٹ صرف جہنم کی آگ ہی بھر سکتی ہے۔ pic.twitter.com/xXlml7eDi0
— عمرانیم حجازیم (@United_World__) June 2, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صاحب کے سامنے کھانے کی پلیٹ پڑی ہے جس میں دو طرح کی ڈال دکھائی دے رہی ہے۔ حکومت پاکستان کو بددعائیں دیتے ہوئے ان صاحب نے کہا ہے کہ "حاجی صاحب کیا ہمیں یہاں دال کے لیے بلایا تھا ، اب تو ہمارے اندر سے بھی دال نکلنا شروع ہو گئی ہے ، آپ کی مہربانی ہے کچھ ہمارا خیال کریں ، حاجیوں کا خیال کریں ، کچھ لوگوں کو کیسٹرول ہے ، کچھ لوگ یورین کے مریض ہیں ، وہ کیا کریں؟ وہ فاقے کریں؟ آپ کو کم از کم سوچنا چاہیے کہ آپ کیا کررہے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ ہمیں کیا کھانے کو دے رہے ہیں۔ کیا ظلم کیا ہے پاکستانیوں نے جو آپ یہ سب کچھ کررہے ہیں۔”









