چوہدری پرویز الہٰی کا عمران خان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہنے کاعزم

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ دوران حراست انہیں گندی ترین جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ پوری رات باتھ روم بھی استعمال نہیں کرنے دیا گیا، ادویات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار نہیں کررہے ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے ۔

پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کی گرفتاری کےبعد پرتشدد واقعات کو ایک سوچی سمجھی سازش  قرار دیتے ہوئے عمران خان کے ہمراہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے ۔

تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے  پی ٹی آئی چھوڑنے کی تردید بھی کی ہے ۔

انہوں نے پنجاب پولیس پر الزام عائد کیا کہ انہیں دوان حراست انتہایہ گندی جیل میں رکھا جا رہا ہے جبکہ  باتھ روم جانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے ۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے صوبائی حکام اور پولیس افسران کو الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ادویات تک فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔

چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمے کی سماعت گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جوکہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا ۔

متعلقہ تحاریر