فرانس میں افغان شہری کی سابق آرمی چیف سے بدتمیزی؛ نون لیگ اور پی پی کو سیاسی مخالفین کا سامنا
فرانس میں افغان شہری نے پاکستان آرمی کے سابق چیف اور ان کی اہلیہ کو انتہائی نازیبا الفاظ سے مخاطب کرتے ہوئے افغانستان کی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بھی سیاسی مخالفین کے کڑے احتجاج اور سخت نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
فرانس میں افغان شہری کی جانب سے افواج پاکستان کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور ان کے ساتھ موجود انکی اہلیہ سے انتہائی غیر مہذب انداز میں بدتمیزی کی گئی ۔
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے فرانس میں افغان شہری نے سرراہ سخت بدتمیزی کی اور اخلاقیات کی حدود کو پار کرگیا جبکہ ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
راحیل شریف نے ڈان لیکس کا معاملہ اپنی توسیع کیلئے اچھالا، جنرل باجوہ کا دعویٰ
پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائےکشمیر اور گلگت بلتستان امور قمر زمان کائرہ کوناورے میں ایک تقریب کے دوران سیاسی مخالفین کے سخت نعروں کا سامنا کرنا پڑا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے مقامی رہنماؤں کی گاڑیوں کے سامنے بھی احتجاج کے وڈیوز شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔
فرانس میں افغان شہری کی جانب سے سابق آرمی کو ان کی اہلیہ کی موجودگی میں انتہائی بیہودہ لفظوں سے پکارا گیا ۔ افغان شہری نے پاکستان پر کابل میں پراکسی وار کا الزام عائد کیا ۔
سابقہ آرمی چیف قمر باجوہ کے ساتھ فرانس میں بدتمیزی کا واقعہ pic.twitter.com/MpWqW7h6SQ
— Siasat.pk (@siasatpk) June 5, 2023
افغان شہری نے افواج پاکستان کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان پر تشدد کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
افغان شہری نے پشتو زبان میں اپنے ہمراہ موجود دوسرے افغانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اطراف میں پولیس موجود نہیں ہوتی تو ان پر تشدد کرکے انہیں سبق سکھاتے ۔
ناروے میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قمر زمان کائرہ کو سیاسی مخالفین کی جانب سے کڑی نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نون لیگی قیادت بھی احتجاج کا شکار ہو رہی ہے ۔
کل قمر الزماں کائرہ ناروے گیا۔۔۔ وہاں تقریب کے باہر کچھ طرح سے پاکستانن کمیونٹی نے استقبال کیا۔۔۔
اندر سے زیادہ آوازیں باہر تھیںدو گنجے ایک شیطان ، لوٹ کر کھا گئے پاکستان pic.twitter.com/HxdQcxP7SH
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) June 4, 2023
ناروے میں ایک تقریب کے دوران عمارت کے باہر موجود مظاہرین نے نواز شریف، شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں چور قرار دیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کڑے احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
یہ نیازی کو سیریس نہیں لیتے لیکن وہ جب بھی بولتا ہے کچھ سوچ کر بولتا ہے
"ان لوگوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی"
بقول!!!!! عمران احمد خان نیازی pic.twitter.com/yte5GTZcQ5— Numi.Shah (@Shah15446472) June 4, 2023
فرانس میں جنرل ریٹائرد قمر جاوید باوجوہ اور ان کی اہلیہ کو افغان شہری نے اپنے ملک افغانستان میں پراکسی وار کا ذمہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان نے بنائے تھے ۔
افغان شہری نے انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان پر الزام عائد کیا مجاہدین کے نام پر طالبان کو افغانستان بھیج کر ہمارا ملک تباہ و برباد کردیا گیا ۔