مریم نواز کی آزاد کشمیر اور بختاور بھٹو کی شاہی قلعہ میں شاہانہ انٹری، عوام خوار
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے جب تک عوام میں اپنے حقوق کا شعور پیدا نہیں ہوگا یہ سیاسی تخریب کار یوں ہی عوام کے ٹیکسز کے پیسوں پر سرکاری پروٹوکول کا مزہ اٹھاتے رہیں گے۔
پاکستان میں سیاسی پروٹوکول عام سے بات ہے ، انگریزوں کا مسلط کردہ نوآبادیاتی نظام آج بھی رائج ہے ، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سے لیکر وزراء تک ، اور پارلیمنٹیرین سے لیکر عام بیوروکریٹس تک ، تمام لوگ پروٹوکول کا مزہ اٹھاتے آئے ہیں اور اٹھا رہے ہیں۔ سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک عوام میں اپنے حقوق کا شعور نہیں آئے گا ، تب تک یہ سیاسی تخریب کار ہمیں یوں ہی زمین پر رینگنے والے کیڑے سمجھتے رہیں ، جب تک ہم پروٹوکول دینے والے آلہ کاروں کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے ، ہم رسوا ہوتے رہیں گے۔ عوام کے ٹیکسز کے پیسوں سے سیاسی امیروں کے بچے فائدے اٹھاتے رہیں گے کیونکہ انہیں خوف خدا تو کوئی ہوتا نہیں ، ان کا معاملہ مال مفت دل بے رحم جیسا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم کی بھتیجی مریم نواز آزادکشمیر باغ کے دورہ پر گئیں تو پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گئیں اس طرح سے کل ہی کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری شاہی قلعہ لاہور کی سیر کو گئیں تو تمام شہریوں کو وہاں سے نکال باہر کھڑا کیا۔
یہ بھی پڑھیے
مراد اکبر بازیابی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام چینلز کو ٹکر اور جج کی تصویر چلانے سے روک دیا
خاتون وکیل کا عمران ریاض کی زندگی کے حوالے سے سنگین خدشات کااظہار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز گذشتہ آزاد کشمیر باغ کے دورے پر جب پہنچیں تو ان کے ساتھ پولیس موبائلز کے ساتھ ساتھ سرکاری پروٹوکول کی 11 گاڑیاں موجود تھیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ضمانت پر رہا مکرمہ مریم نواز کی باغ آزاد کشمیر میں پروٹوکول سے آمد
بازار بھی کھلا ہے پر عوام استقبال کے لیے موجود نہیں کیونکہ عزت پروٹوکول سے میں عوام سے ملتی ہے pic.twitter.com/0GA4dDD5z0
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) June 5, 2023
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انفلوئسر وقاص امجد نے مریم نواز کی باغ آمد کے موقع کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ” ضمانت پر رہا مکرمہ مریم نواز کی باغ آزاد کشمیر میں پروٹوکول سے آمد۔ بازار بھی کھلا ہے پر عوام استقبال کے لیے موجود نہیں کیونکہ عزت پروٹوکول سے میں عوام سے ملتی ہے۔”
دوسری ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور ان کے شوہر کی لاہور کے شاہی قلعہ پر آمد کی ہے۔
بول نیوز کے اینکر پرسن اسد کھرل نے بختاور بھٹو کی شاہی قلعہ آمد کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "کل دوپہر لاہور کے شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد میں موجود ساری عوام کو مبینہ طورپرکونکال باہر کیا گیا۔ کیونکہ بختاور بھٹو صاحبہ اور انکے شوہر محمود چوہدری کو ان جگہوں کا شاہی دورہ کروانا تھا،ذرائع۔”
کل دوپہر لاہور کے شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد میں موجود ساری عوام کو مبینہ طورپرکونکال باہر کیا گیا
کیونکہ بختاور بھٹو صاحبہ اور انکے شوہر محمود چوہدری کو ان جگہوں کا شاہی دورہ کروانا تھا،ذرائع
کیایہ ملک شاہی بچوں کے دوروں کے لیے ہی رہ گیا ہے؟ pic.twitter.com/5l8CCks0v9
— Asad Kharal (@AsadKharal) June 6, 2023
انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ "کیا یہ ملک شاہی بچوں کے دوروں کے لیے ہی رہ گیا ہے؟۔”









