پی ایم ڈی نے مون سون بارشوں کی پیشگوئی جاری کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں معمول سے قدرے کم بارش ہو سکتی ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں آئندہ مون سون سیزن کے لیے اپنی پیشن گوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی آمد متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے ستمبر تک مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے۔ بحر ہند سے داخل ہونے والے سسٹم کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

کورکمانڈر ہاؤس حملے کے مرکزی ملزم مراد راس پی ٹی آئی چھوڑ کر الزامات سے پاک ہوگئے

وفاقی وزارت خزانہ نے دفاعی بجٹ میں 200 ارب روپے اضافے کی تجویز مسترد کردی

عالمی اور علاقائی گردشی پیٹرن کے پاکستانی موسمی حالات پر اثرات

بارش

پی ایم ڈی کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں معمول سے قدرے کم بارش کی توقع کی جارہی ہے۔ شمالی علاقوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہو سکتی ہے جبکہ بلوچستان کے مغربی علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران ملک بھر میں موسمی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے

ہائیڈرو میٹرولوجیکل ایونٹس

مون سون کے دوران کچھ علاقوں میں قدرے زیادہ بارشوں کی توقع کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، تاہم موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے شہری میں سیلابی صورتحال ، اور پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب آنے کا امکان ہے۔

برف پگھلنا

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے برف پگھلنے میں تیزی آ سکتی ہے جس سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

تاہم، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور آئندہ خریف سیزن کی کاشت کے لیے پانی کے تحفظ کی حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کریں۔

پی ایم ڈی نے پیشن گوئی کرتے ہوئے افراد، کمیونٹیز، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مون سون کے موسم کے دوران مکمل تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ موسم کے ممکنہ تباہ کن اثرات کو کم کیا جاسکے۔

پی ایم ڈی نے تمام متعلقہ محکموں کو مون سون کے درمیان تمام احتیاطی دابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ تحاریر